لاہور کے نجی ہوٹل سے باپ اور بیٹے کی لاشیں برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے نوککھا میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے باپ اور کمسن بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا تاہم کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں داخل ہوئے تو بچہ مردہ حالت میں تھا جبکہ دانش کی لاش پنکھے سےلٹک رہی تھی۔مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں