محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اکبر بگٹی اسٹیڈیم آمد، 3 ماہ میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر محسن نقوی نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جس میں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراو¿نڈ کا معائنہ کیا اور سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا، بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں