لورالائی، تین ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

کوئٹہ: لورالائی کے علاقے میں لیویز فورس کی کاروائی تین ملزمان کو گرفتار کر کے 19کلو گرام چرس برآمد کرلی، لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو لیویز فورس کو اطلاع ملی کہ مسافر بسوں کے ذریعے منشیات اسمگل کئے جانے کا خدشہ ہے جس پر لیویز فورس نے لورالائی کی تحصیل میختر میں ناکہ بندی کرکے مسافربسوں سے بھیس بدل کر سفر کرنے والے تین ملزمان حیات خان، محمد حسن، مرزا خان کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے 19کلو گرام چرس برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں