ڈیرہ اللہ یار میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 46ڈگری سے تجاوز، سڑکیں ویران

ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگار) ڈیرہ اللہ یار میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ۔ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا شدید گرمی میں مسافروں کو بس اسٹینڈ پر بھیٹنے کیلئے چھت تک میسر نہیں ۔ تپتی دھوپ میں مسافر پریشان ، سڑکیں اور مارکیٹیں سنسان ہونے لگیں، برف سمیت ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جون سے قبل ہی ڈیرہ اللہ یار میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے ۔ گزشتہ روز ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سڑکوں سے ٹریفک غائب اور تجارتی مراکز سنسان ہوگئے ۔ شہری صبح سویرے ہی برف سمیت ٹھنڈے مشروبات اور روزمرہ کے ضرورت کی اشیا خرید کر گھروں کو لوٹ گئے درجہ حرارت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ۔ شہری دن بھر گھروں میں محصور اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے لگے ہیں بعض لوگوں نے عارضی طور پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر ٹھنڈے علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنا شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں