بلوچستان کی پانچویں خاتون افسر فریدہ ترین ڈپٹی کمشنر صحبت پور تعینات

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں ایک اور خاتون افسر کو بطور ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ تقرری کی منتظر گریڈ 18کی فریدہ ترین ڈی سی صحبت پور تعینات ہوئی ہیں، فریدہ ترین بلوچستان میں ڈی سی کے عہدے پرتعینات پانچویں خاتون افسر ہیں۔ اس کے علاوہ حمیرا بلوچ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ تعینات ہیں، صدف بتول اسدی اس وقت ڈپٹی کمشنر نصیرآباد فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ بلوچستان سول سروس کی روحانہ گل کاکڑ ڈی سی حب اور عائشہ زہری ڈی سی آواران تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں