گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے لیگی رہنماﺅں کی ملاقات، واشک کے مسائل پر آگاہی فراہم

کوئٹہ(نامہ نگار) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو¿ں سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی ، سابق وفاقی وزیر مملکت میر حاجی احسان اللہ ریکی ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل واشک میر الہی بخش ریکی ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل واشک سردارزادہ داو¿د خان حاجیزئی ، میر عارف جان ریکی ، چیئرمین حاجی منیر احمد محمد حسنی ، چیئرمین میر شکر اللہ محمد حسنی ، ایڈوکیٹ فدا احمد عیٰسی زئی ، میر عبدالواحد عیسی زئی ، سماجی کارکن و صحافی نصیر کبدانی و دیگر نے ملاقات کی۔ پی ایم ایل این کے رہنماو¿ں نے جعفر خان مندوخیل کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعد ازاں گورنر بلوچستان کو ضلع واشک کے بنیادی مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا گیا جن میں خاص کر سرحدی تحصیل ماشکیل میں مزہ سر کراسنگ پوائنٹ اور زیرو پوائنٹ کی بندش سمیت خاران بسیمہ روڈ اور چینگر گچک روڈ جبکہ حالیہ سیلابی بارشوں سے ضلع واشک اور ضلع خاران میں زمینداروں کے فصلات کی نقصانات پر بھی آگاہ کیا گیا ۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہ واشک سمیت ماشکیل کے لوگوں کی مسائل کا حل اولین ترجہی ہے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع واشک سمیت ماشکیل کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے متعلق متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام سے بات چیت کر ان کو حل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں