ایران سے رہا 28پاکستانی قیدی کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ایرانی جیلوں سے رہا کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ ایران سے 28 پاکستانی قیدی رہائی پاکر براستہ تفتان کوئٹہ پہنچ گئے ۔ پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے مختصر بیان میں بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں اتفاق ہونے کے بعد 28پاکستانی قیدوں کو چھوڑ دیا اور ان کی سزائیں معطل کر کے اسلامی وقار اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برادر ملک پاکستان واپس بھیج دیا ، تفصیلات کے مطابق ان کی رہائی سے قبل ایرانی جیلوں میں 160پاکستانی قیدی تھے جبکہ 60ایرانی قیدی پاکستانی حکام کی تحویل میں تھےایرانی حکومت نے گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کو رہا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں