تفتان میں طوفانی ہوائیں، متعدد علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے فراہی معطل

نوکنڈی (نامہ نگار) سرحدی شہر تفتان میں طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے متعدد کلیوں میں بجلی کے پول گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صارفین کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ رات کلی عیسیٰ خان تفتان اور وش آپ کے قریب طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے بجلی کے کھمبے گر گئے اور متعدد کو نقصان پہنچا، جس سے کلی ملک عیسیٰ خان، کلی ملک خدا بخش، وش آپ اور تالاپ کی بجلی معطل ہوگئی تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق کوآرڈینیٹر عوامی لیڈر میر اعجاز خان سنجرانی نے نوٹس لیکر جلد بجلی بحالی پر زور دیتے ہوئے اپنی جیب سے تمام اخراجات کا اعلان کیا جس سے کلی ملک عیسیٰ خان میں بجلی بحالی کا کام زور شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر خان پینل تفتان کے کونسلرز حاجی عبدالواحد سنجرانی، آصف برہانزئی، خدابخش مینگل، ابراہیم سمالانی، عصمت اللہ کرد، حاجی عبدالواحد چنال، دین محمد سالارزئی و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں