جیکب آباد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، ڈاکوﺅں نے بلوچستان کا رخ کرلیا
اوستہ محمد (آن لائن) ضلع جیکب آباد کے تعلقہ گڑھی خیرو اور دودا پور کے علاقوں میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، ڈاکوﺅں نے بلوچستان کا رخ کرلیا، راتوں رات سندھ سے بلوچستان نکل گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع جیکب آباد میں تعلقہ گڑھی خیرو اور دودا پور کے علاقوں میں پولیس نے ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن شروع کیا تو ڈاکو پہلے سے باخبر ہوگئے انہوں نے راتوں رات گھروں کو خالی کر کے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد اور ضلع اوستا محمد میں آنا شروع کردیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ آپریشن کی خبر ڈاکوﺅں کو پہلے سے مل گئی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں جو بھی انہیں پناہ دے تو ان کیخلاف بھی سختی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب جیکب آباد پولیس نے تین دن سے جاری آپریشن میں ڈاکوﺅں کی کمین گاہوں کو مسمار کردیا اور ان کے گھروں کو آگ لگا دی، جبکہ ان کا سرغنہ بھی راتواں رات نکل گیا۔


