کوئٹہ، شیخ زید ہسپتال میں فراہم کیے جانوالا سامان زائد المیعاد نکلا

کوئٹہ؛کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز کے ڈاکٹروں اور طبعی عملے کو فراہم کیا جانے والے حفاظتی سامان اور ماسک زائد المعیاد نکلا ہسپتال کو فراہم کئے گئے سامان کی زائدالمعیادی ڈیٹس میں ٹیمپرنگ بھی کی گئی ذرائع کے مطابق شیخ زاہد ہسپتال میں کورنا وائرس کیلئے قائم آئسولیشن وارڈ پر خطرے کی گھنٹی بجھ گئی محکمہ صحت کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز کیلئے فراہم کئے جانے والے ماسک،سرجیکل کیٹس اور دیگر سامان زائدالمعیاد نکلا اور شیخ زاہد ہسپتال کے ڈاکٹرز کو فراہم کئے جانے والے سامان 2011کو زائدالمعیاد ہوا ہے ذرائع نے بتا یا کہ شیخ زاہد ہسپتال کو دیئے گئے ماسک اور حفاظتی سامان کی تاریخ میں بھی ٹیمپرنگ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں