دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، صوبائی وزارت صحت بلوچستان
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزارت صحت بلوچستان نے بلوچستان کے گرم علاقوں سمیت کوئٹہ میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں یو این اے کے مطابق پیر کو وزارت صحت بلوچستان سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہیٹ سٹروک سے ہونے والی اموات اور بیماری میں اضافہ ہوسکتا ہے ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں جو گرمی کی لہر کے دوران ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔فوکل پرسن نامزد کریں اور مرکز میں متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں،تیاری کے حوالے سے صحت کی سہولت کے عملے سے ملاقات کی جائے،سہولت ایمبولینس کے ساتھ کوآرڈینیشن/ 1122یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہیٹ سٹروک کے مریض کے ہنگامی انتظام سے متعلق انچارج میڈیکل آفیسرز کے ذریعے صحت کی سہولت کے عملے کی تربیت کی جائے، بشمول صحت کی سہولیات پر ضروری سامان او آر ایس، ہنگامی زندگی بچا ادوایات اور سپنچنگ کے لیے کاٹن رولز کی دستیابی کو یقینی بنائیں ہیٹ سٹروک کی عام طبی خصوصیات میں بہت زیادہ پسینہ آنا یا گرم سرخ یا خشک جلد کے ساتھ پسینہ نہ آنا، کمزوری/سستی سردی لگنا، سر درد جسم کا بلند درجہ حرارت وہم الجھن/چکر آنا شامل ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں،سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں سائے میں رہیں بچوں اور جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں نہ چھوڑیں کافی مقدار میں پانی پئیں اور سخت سرگرمیاں صبح اور شام کے اوقات میں کریں مریضوں کو سوفٹ ڈرنکس یا چائے پر مشتمل کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے جو پانی کی کمی کو بڑھا سکتا ہے گرم مرطوب ماحولیاتی حالات کے دوران نمکین کھانوں اور چھتری کا استعمال کریں ٹوپیاں ہلکے رنگ کے ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں


