وڈھ ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری پریشان، بچوں کو حصول علم میں مشکلات

وڈھ (نمائندہ انتخاب)بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ وبال جان بن گئے دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جس کی وجہ سے شدید گرمی میں اسکولوں میں بچے بیٹھ نہیں سکتے۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے زمینداروں اور دیگر کاروباری حضرات کے مشنری کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے ، دوسری جانب بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وڈھ کے مختلف کلیوں میں پانی کی سپلائی معطل گرمی میں لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ وڈھ کی مکینوں نے ایم پی اے میرجہانزیب مینگل سے اپیل کی ہے کہ واپڈا کی اس من مانی کا نوٹس لے کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ مزید پریشانی سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں