ایرانی قونصلیٹ آمد، ابراہیم رئیسی وفات سے ملک سوگوار ہے، کاشف حیدری
کوئٹہ(پ ر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹیو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی رہنما کاشف حیدری نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ جاکر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ڈپٹی قونصل جنرل ایران سید مہدی شائقی سے اظہار تعزیت کی، اس موقع پرانہوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ازربائیجان کے المناک حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ و دیگر ساتھیوں کی وفات پر نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ سوگوار ہے، مرحوم نے اپنے دور اقتدار میں اسلامی ممالک ظالم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کی، انہوں نے کہاکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ پیش آنیوالا افسوسناک واقعہ نہ صرف ایران کیلئے بلکہ خطے کیلئے بڑا نقصان ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی وفات ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ایران ہے، ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی وفات سے پورا ملک سوگوار ہے، انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی نے اسلامی ممالک بلخصوص فلسطین پر جاری ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کیا، وہ نہ صرف ایران کے رہنما تھے بلکہ پوری امت مسلمہ کے ایک نڈر لیڈر مانا جاتے تھے،انہوں نے کہا کہ حالیہ فلسطین پر جاری بربریت کے خلاف بھی انہوں نے اسرائیل کو بھر پور انداز میں جواب دیکر ملک اور خاص کر دین اسلام کی دفاع کا ثبوت دیا، ہم ان کے غم میں برابر کے شریک اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔


