کلبھوشن سے متعلق بلاول بھٹو کا بیان بے بنیاد ہے، وزارت قانون وانصاف

اسلام آباد: وزات قانون و انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بلاول بھٹو کا بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔ وزارت قانون نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کوئی خفیہ آرڈیننس جاری نہیں ہوا،خفیہ طور پر آرڈیننس کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی سزا پر پاکستان کو اپنے مرضی کے مطابق نظرثانی کا کہا تھا،عالمی عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نظرثانی آرڈیننس 2020 جاری کیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت قانون نے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنا صدر مملکت کی صوابدید ہے، پارلیمان کا اجلاس جاری نہ ہونے پر کئی آرڈینسز کا اجرا ہوتا رہا ہے،آرڈیننس کو غیرقانونی طور پر جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں