پٹ فیڈرکینال 4200 کیوسک پانی بہنے لگا ،کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)صوبائی وزیر ایریگیشن بلوچستان اور صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ کے درمیان کامیاب ملاقات کے نتائج سامنے آنے لگے پٹ فیڈرکینال 4200کیوسک پانی بہنے لگا کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور صوبائی وزیر ایریگیشن بلوچستان میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو کے درمیان کامیاب ملاقاتیں کی گئیں اور سندھ سے بلوچستان کے حصہ کا زرعی پانی کی فراہمی کا مسلہ اٹھا گیا کسانوں اور زمینداروں کے مسائل اور پانی کی قلت کے بارے میں آگاہ کیا جس کے مشبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں بدھ کے روز پٹ فیڈرکینال میں گڈو بیراج سے 4200کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے جس سے کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی ہدایت پر چیف انجینیئر کینال سپرنٹنڈنگ انجنیئر عبدالحمید مینگل ایکس ای این نصیرآباد ظفر علی رند نے غیر قانونی پائپ اور زرعی پانی کی چوری کی روک تھام کیلیئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں