افغانستان،بم حملے میں ضلعی پولیس کے 4 افسران بشمول ضلعی پولیس سربراہ ہلاک

شاران:افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا کے ضلع سروبی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہفتہ کے روز ایک ضلعی پولیس سربراہ سمیت افغان پولیس کے 4 افسران ہلاک ہوگئے ہیں،صوبائی پولیس کیایک ترجمان نے اتوار کو اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ترجمان شاہ محمود آریان نے شِنہوا کو بتایا کہ سروبی کے پولیس سربراہ دریا خان تلاش اور ضلعی پولیس کے تین افسران ہفتہ کی شب ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والے پولیس افسران جائے وقوع پر پہنچنے کے لئے راستے میں تھے جہاں سروبی علاقہ کے نواح میں طالبان نے ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کردیا تھا، وہ ردعمل دینے والے پولیس یونٹ کا حصہ تھے۔ایک الگ واقعہ میں حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کے 3 اہلکار اور 3 طالبان جنگجو ہمسایہ صوبہ غنی کے قارا باغ ضلع میں ہفتہ کی رات ایک سکیورٹی چوکی پر جھڑپوں کے دوران ہلا ک ہو ئے جبکہ 3 جنگجو اور ایک عسکر یت پسندزخمی ہوئے،یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان واحد اللہ جمعہ زادہ نے شِنہوا کو بتائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں