بنگالی ماہیگیروں سے جیونی کے مقامی ماہیگیر پریشان

جیونی(نمائندہ انتخاب)جیونی کے لوکل ماہیگیروں نے کہا کہ جیونی میں ایک طرف ٹرالرز کے عزاب سے ہم آزاد نہیں ہوئے ہیں تو دوسری طرف غیر مقامی بنگالی ماہیگیر کے غیر قانونی شکار سے لوکل ماہیگیری شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔سیپی شکار کا سیزن فروری کو ختم ہے ، فشریز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس کے باوجود بنگالی ماہیگیر دن رات شکار کے ساتھ سیپی کا شکار کررہے ہیں۔ضلع بھر میں غیر مقامی ماہیگیر خاص کر بنگالی ماہیگیروں کو ان ہی حرکتوں کی وجہ سے لوکل ماہیگیروں نے اپنے اپنے شہر سے نکال دیے تھے ۔ اب بنگالی ماہیگیر جیونی میں یلغار کرکے من مانی طریقے سے شکار کررہے ہیں۔مقامی ماہیگیروں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ فشریز بنگالی ماہیگیروں کو غیر قانونی شکار خاص کر سیپی کے شکار سے روکیں اور کمپنی مالکان کو پابند کریں کہ سیزن سے پہلے سیپی کی خریداری نہ کریں ۔ہم مقامی ماہیگیر باہمی مشاورت سے جلد غیر مقامی ماہیگیرخاص کر بنگالی ماہیگیروں کی من مانی طریقے سے شکار کے حوالے سے اہم فیصلہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں