سبی میں درجہ حرارت 55ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ
سبی( آئی اےن پی)سبی و گردونواح کے شہری ریکارڈ توڑ گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، درجہ حرارت 55سےنٹی گرےڈتک پہنچ سکتا ہے ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے پانی کا زےادہ استعمال اور سروں پر کپڑا ڈال کر گھروں سے نکلنے کا مشورہ دے دیا، سبی وگردونواح مےں گرمی سے انسان متاثر جانور بھی بے حال شےڈول اور غےر اعلانیہ لوڈشےڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو کئی قےمتی انسانی جانوں کا نقصان بھی ہوسکتا ہے جس کی ذمے داری واپڈا پر عائد ہوگی۔تفصےلات کے مطابق سبی وگردونواح کے شہری ریکارڈ توڑ گرمی کے لئے ہوجائےں تےارپارہ 55سےنٹی گرےڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے اس ہفتہ سبی وگردونواح مےں گرمی کا نےا ریکارڈ بننے جارہا ہے ۔ موسمی ماہرےن کے مطابق درجہ حرارت مےں ریکارڈ توڑ اضافہ ممکن ہے جو کہ انتہائی خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ ہیٹ اسٹروک سے کئی قےمتی جانوں سمےت چرند پرند اور جانور بھی بری طرح متاثر ہونگے ۔ حکومتی سلح پر ہیٹ سٹروک وارڈز بھی بنائے جارہے ہےں اور ہسپتالوں مےں اےمرجنسی بھی نافذ کی جائے گی ڈاکٹرز کے مطابق شہری شدےد گرمی کے پےش نظر بوڑھے افراد بچوں اور مرد و خواتےن کو گرمی سے بچائےں اور دن کے اوقات مےں گھر سے باہر نکلنے مےں احتیاط کرےں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرےں اور باہر نکلنے سے پہلے سروں پر کپڑا کےپ اور گلاسز ضرور لگائےں ۔ مزدور افراد گرمی کے پےش نظر دھوپ مےں کام کرنے سے گرےز کرےں ۔ شدےدگرمی کے پےش نظر دن اور رات کے اوقات مےں شےڈول سمےت غےر اعلانیہ لوڈشےڈنگ ختم نہ کی گئی تو کئی قےمتی انسانی جانوں کا نقصان بھی ہوسگا جس کی ذمے داری واپڈا سبی پر عائد ہوگی ۔


