اسلام آباد میں ریکوڈک پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس، مقامی نوجوانوں کی بھرتیاں شروع
نوکنڈی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے ریکوڈک پراجیکٹ کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو زوم کال لنک کے شریک رہے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جہاں ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی نے چاغی عوام کی بیروزگاری اور غربت سے متعلق بہترین نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ میں چاغی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مکمل طور پر ترجیح دی جائے جوکہ ان لوگوں کا بنیادی حق ہے، ریکوڈک پروجیکٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر چاغی کو کمیٹی سربراہ ہونے کی حیثیت سے مکمل طور پر یہ اختیارات دیا گیا کہ آپ مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مکمل دستاویزات کولیکٹ کرکے پروجیکٹ کو پیش کریں تاکہ میرٹ اور قابلیت کے بنیاد پر چاغی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا جاسکے۔ ڈی سی آفس چاغی کے اعلامیے کے مطابق عوام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے، تمام تعلیم یافتہ نوجوان ریکوڈک پروجیکٹ میں بھرتی ہونے کیلئے اپنے ڈاکومنٹس اور سی وی یکم جون سے قبل ڈی سی کمپلیکس آفس میں جمع کرائے جائیں۔


