ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ کو لینے بشکیک پہنچ گئے

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلی بلوچستاں میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر جہانزیب خان ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کرغستان میں پھنسے ہوے طالب علموں کو واپس لانے کیلئے ٹیم کے ہمراہ بشکیک پہنچ گئے ہیںبشکیک کرغستان سے 171 طالب علموں کو پی آئی اے کے خصوصی پرواز سے واپس لا رہے ہیں۔آج شام تقریبا 09 بجے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 6264 PK کے ذریعے پاکستان کوئٹہ پہنچنے والوں کے ساتھ بلوچستان کے مختلف اضلاع طالب علم شامل ہیں۔صوبائی حکومت اور ادارے بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ کرغستان سے طالب علموں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنا کر ان کے فیملی و گھر والوں تک ان کو پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں