گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری۔ سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کیلئے نیا نوٹم جاری کردیا۔ گوادر ایئرپورٹ پر نان شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ کیلئے 24 گھنٹے قبل اطلاع دی جائے گی۔ گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پیر، بدھ اور جمعہ کے روز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں