مقامی طور پر نظر انداز کی گئی ہماری کہانی عالمی سطح پر سنی جا رہی ہے، ماہ رنگ بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ناروے میں منعقدہ کانفرنس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں اظہار خیال کیا، انہوں نے بلوچستان میں جاری گمشدگیوں کے واقعات پر روشنی ڈالی، اسی حوالے سے ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سماجی رابطے کے اکاﺅنٹ پر ناروے میں منعقدہ کانفرنس پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی اور انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام گروہوں اور افراد کی حمایت کی ضرورت ہے۔ ماہ رنگ بلوچ نے مزید کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہماری کہانی جسے مقامی طور پر نظر انداز کیا گیا تھا اور اب عالمی سطح پر سنی جا رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


