جوائنٹ روڈ کوئٹہ پر ریڑھیوں کی بھرمار، ٹریفک کا نظام متاثر
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر ریڑھی بانوں نے حدپار کردی ، زیادہ بھتہ دینے کی وجہ سے عام عوام پر غصہ نکالنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ روڈ پر ریڑھیوں کے باعث آمد و رفت متاثر ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا۔ ایک ریڑھی بان نے کہا کہ ہم مجبور ہے ، زیادہ بھتہ دینے کی وجہ سے پھر چھوڑ رہے اور عوام ہمیں تنگ کر رہے ہیں۔ عوام نے ڈی آئی جی پولیس آیس پی پولیس ودیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان ریڑھی بانوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی میں لائی جائے۔ سڑک پر آمد رفت متاثر ہونے کی وجہ روڈ ہمیشہ جام ہوتا رہتا ہے ، حالیہ کٹ روڈ نوٹیفکیشن کے بعد عوام کچھ دن سوک کا سانس لے لیا تھا مگر اب پھر ان سے زیادہ بھتہ لینے پر چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے عام عوام پریشان اور آمد ورفت متاثر ہونے لگی ہے۔
Load/Hide Comments


