مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بجٹ سیشن میں اسمبلی کے باہر خودسوزی کرینگے ، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسیشن کے ترجمان نے بیروزگاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان بیروزگاری دوسرے صوبو ں کی تناسب کافی حد تک بڑھ گئی ہے ہر طرف نوجوان ڈگریا ں ہاتھ میں لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ان میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے اور انہیں 5 سال سے ایک بھی اسامی نہ دینا ان ڈاکٹرز کیساتھ سراسر ظلم ہے ۔ ترجمان یہ بھی بتایا کہ چند روز پہلے بھی ویٹرنری ڈاکٹرز بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی قیمتی ڈگریا ں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجا نذر آتش کر دی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے بجٹ میں ڈاکٹرز کیلئے محکمہ کی جانب سے تجویز کردہ 670 اسامیا ں منظور نہ کی گءتو بجٹ سیشن کے دوران خودسوزی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں