زہرلی انجکشن مارنے کی افواہ کے بعد مریضوں نے سول اسپتال نوشکی جانا چھوڑ دیا، اسپتال ویران

نوشکی (نامہ نگار) زہریلی انجکشن مارنے کی افوا مریضوں نے سول ہسپتال نوشکی جاناہی چھوڑ دیا ہسپتال کی ویرانی سے ڈاکٹرز اور سول ہسپتال کا عملہ خوش جبکہ پرائیویٹ کلنکس میں غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی کا آبائی علاقہ ضلع نوشکی کا سول ہسپتال گزشتہ دو مہینوں سے اس لئے ویران ہے کہ لوگوں میں یہ افوا پھیلایا گیا ہے کہ کوئی مریض علاج کے لیے سول ہسپتال گیاتو ڈاکٹرز زہریلی انجکشن لگاکر اسکی زندگی کا خاتمہ کردینگے جس سے عام مریضوں خصوصاً خواتین شدید خوف و ہراس کی شکار ہوکر سول ہسپتال نوشکی جانے سے کتراتے ہیں مذکورہ افوا کے پھیلنے کے بعد سول ہسپتال نوشکی میں مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں صرف ایمرجنسی اور حادثات کی صورت میں لوگ سرکاری ہسپتال جاتے ہیں سول اسپتال کی ویرانی اور لوگوں میں خوف سے پرائیوٹ کلنک اور میڈیکل اسٹور والوں کی چاندی ہوگئی ہے جہاں دن رات مریضوں کا رش کش لگا رہتا ہیں فیس اور مہنگے ادویات کی صورت میں غریبوں مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب سول ہسپتال نوشکی کی ویرانی اور غلط افواہوں سے متعلق تاحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہیں بلکہ محکمہ صحت کے مقامی حکام اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں