معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارطلعت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق طلعت حسین کے انتقال کی خبر ا±ن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ا±نہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کیلئے د±عا کریں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکار طلعت حسین کی میت سرد خانے منتقل کردی گئی، تاحال ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں