افغان سرحد کی بندش،بلوچستان ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری

کوئٹہ:چمن اور بادینی کے علاقوں میں پاک افغان سرحد کی بندش سے متعلق درخواست کی بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت عدالت نے آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جار ی کردئیے۔ چمن اور بادینی کے علاقوں میں پاک افغان سرحد کی بندش سے متعلق درخواست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پر مشتمل بنچ نے کی، چمن اور بادینی بارڈر کی بندش سے متعلق درخواست چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دائرکی گئی ہے، درخواست میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر وفاقی وصوبائی حکام کو فریق بنایاگیاہے، چیمبر آف کامرس کی جانب سے آئینی درخواست کی پیروی ثناء اللہ ابابکی ایڈووکیٹ نے کی،عدالت نے چمن اور بادینی بارڈر کی بندش سے متعلق آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری اور انہیں اگلی سماعت پرطلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں