ہرنائی سے زیر تحویل 3بچے ورثا کے حوالے

ہرنائی (نامہ نگار) ہرنائی لیویز فورس نے گزشتہ روز تحویل میں لینے والے تین بچے ورثا کے حوالے کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی سے تین کم عمر بچے پیدل ہرنائی سے سبی جا رہے تھے جنھیں سپین تنگی میں لیویز فورس نے طویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کی انھیں آج ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، ورثا نے لیویز فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گرمی میں اور سننساس راستوں میں اگر لیویز فورس بروقت بچوں کو تحویل میں نہ لیتے تو بچوں کی جان کو شدید خطرہ تھا کیونکہ ہرنائی سبی کے راستے میں نہ ٹریفک ہے نہ روڈ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں