دالبندین، مختلف علاقوں میں پانی کے نلکوں میں گندگی کی آمیزش، مکین سراپا احتجاج

دالبندین (یواین اے)دالبندین پبلک ہیلتھ عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام بدبودار غلیظ پانی لوگوں کے نلکوں میں آنے لگا ۔بیماری پھیلنے کا خدشہ مکین سراپا احتجاج ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کرکے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کلی غریب آباد، کلی ملک نوربخش، کے مکینوں کی دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاج شہید حمید چوک پر ٹائر جلا کر پبلک ہیلتھ کخلاف نعرے بازی مکینوں کے احتجاج سے حماد چیتا ودیگر نے بتایا پبلک ہیلتھ شہر میں بدبودار پانی سپلائی کرنے سے انتہائی خطرناک بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے کہیں بار بذریعہ درخواست متعلقہ ادارے کو آگاہ کرچکے ہیں مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ہم کہا جائے گندے گٹروں کے پانی پی ایچ ای کے پائپ لائن میں شامل ہوکر لوگوں کو سپلائی ہورہا ہے انتہائی غلیظ پانی لوگوں کے گھروں میں آرہا ہے جس سے خطرناک بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے ایک تو شدید گرمی میں پانی کی عدم فراہمی سے مکینوں کا برحال ہوچکا ہے دوسری جانب غلیظ پانی نے مزید اذیت میں مبتلا کردیا ہے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسرز بد مست ہاتھی کی طرح شہر میں سینہ تان کر گھوم رہے ہیں جنکو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے عوام کہا جائے کس سے فریاد کریں ہم مجبور ہوکر آج احتجاج کررہے ہیں ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر مکینوں کا مسلہ حل کریں بصورت دیگر اپنی احتجاج کو وسعت دینگے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں