سینیٹ کی رواں ہفتے فناس اور ہاؤس کمیٹیوں کے اہم نوعیت کے اجلاس متوقع

اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کی رواں ہفتے فناس اور ہاؤس کمیٹیوں کے اہم نوعیت کے اجلاس متوقع ہیں ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے بجٹ اور ارکان سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔تفیصلات کے مطابق ایوان بالا میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا کام شروع ہوگیا ہے۔ 16رکنی فناس کمیٹی قائم کردی گئی جس کے سربراہ چیئر مین سینیٹ ہونگے ۔کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) سے وزیرخزانہ اورنگزیب خان،ڈپٹی چیئرمین سیدال خان، قائدایوان،اسحاق ڈار،انوشہ رحمان ،شاہ زیب درانی ،پی ٹی آئی سے قائدحذب اختلاف شبلی فراز،لیاقت خان ترکئی،پیپلزپارٹی سے سلیم مانڈوی والا،رانا محمودالحسن،شہادت اعوان،باپ پارٹی کی سمینہ ممتاز،جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمان،اے این پی کے حاجی ہدایت الرحمان،ایم کیوایم کے سیدفیصل علی سبزواری شامل ہیں اسی طر سیکرٹری سینیٹ سیدحسنین حیدربربنائے عہدہ کمیٹی میں شامل ہونگے ۔ سینیٹ کے نئے مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری کے لئے رواں ہفتے پہلا اجلاس متوقع ہے۔اسی طرح ارکان سینیٹ کے تحفظ کے معاملے پر سینیٹ کی9رکنی ہاؤس کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی کمیٹی کے رکن ہیں ۔ 9رکنی کمیٹی کے ارکان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سینیٹر بشری انجم بٹ(ن لیگ)سینیٹر بلال احمدخان(پی پی پی ) سینیٹر ہدایت اللہ خان (اے این پی) سینیٹر مولانا عطاالرحمان (جے یوآئی) سینیٹر دنیش کمار (باپ پارٹی) سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور(پی ٹی آئی) سینیٹر خالدہ اتیب (ایم کیو ایم) سے شامل ہیں اس ہفتے اس کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں