بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2545 ہے، بی اے سی پی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر میر خالد الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ اسوقت بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2545ہے جبکہ 1550مریض زیر علاج ہیں ،عوام میں ایڈز جیسے موذی مرض کی روک تھام کے حوالے سے شعورو آگاہی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملک کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے دفتر میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پٹی پروگرام منیجر بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر داود اچکزئی ،یو این ڈی پی ، شوشو پاک ،ہارڈ بلوچستان کے صوبائی لیڈ ، راہنما فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے پیش رفت اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے مختلف شعبوں پر کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مجموعی پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پروگرام مینیجر کو اپنے اپنے ڈومین میں مزید محنت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عام آبادی میں آگاہی بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کیا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد قمبرانی نے کہا کہ بلوچستان میں اسوقت ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد2545ہے جبکہ 1550مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں