تمپ، تحصیلدار کے بیٹے کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

کیچ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے تمپ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں تمپ کے مقام پر نامعلوم افرادکی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ تحصیلدار کے بیٹے کی گاڑی کے قریب ہوا ہے مزید کارروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں