پنجاب بھر سے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی میں جلسوں کی اجازت کے باوجود راستے بند کیے گئے۔انکا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور عوامی حقوق کےلیے جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ مینڈیٹ چوروں، مہنگائی کے ذمہ داروں اور عدلیہ کی آزادی کے لیے کال دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرامن احتجاج کی کال دی، لیاقت باغ میں پرامن احتجاج ہونا تھا، پنجاب بھر سے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں