آرمی چیف نے آئی ایم ایف پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، وزیر اعظم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی ناقابل معافی جرم ہے، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے معاشی ترقی کیلئے ذاتی کوششیں کیں، برادر ملک کا دورہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بات کی، افواج پاکستان اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں