راولپنڈی،لیاقت باغ کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے،پولیس کی شیلنگ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاقت باغ کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لیاقت باغ کے قریب پہنچے تو منتشر کرنے کیلئے پولیس بھی پہنچ گئی اورشیلنگ کی۔ لیاقت باغ سے ملحقہ کالج روڈ پر بھی پولیس کی جانب سے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی۔ کمیٹی چوک اور موتی محل کے سامنے بھی پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی۔ تحریک انصاف کے وکلا بھی راولپنڈی کے لیاقت باغ پہنچے،دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما تنویر اسلم کو مری روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تنویر اسلم نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے م±جھے تھپڑ مارا اس کا حساب دینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں