سبی ،دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور بچہ چل بسا

کوئٹہ (آن لائن)سبی میں دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا بچہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل سبی کے علاقے میں گھر پر پھینکا جانے والا دستی بم روڈ پر گرنے سے زخمی ہونے والے بچہ محمد یوسف الماس سی ایم ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئیں۔ یاد رہے کہ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں