چاغی حملے میں جاں بحق ساتھ افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کوروانہ، غیر ملکی کی لاش کراچی میں ترک قونصلیٹ کے حوالے
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع چاغی میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک غیر ملکی سمیت آٹھ افرادکی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے میں دہشتگردی کی کاروائی میں جاں بحق ہونے والے ترک باشندے عمر سمیت آٹھ افراد کی لاشوں کو جمعہ کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد غیر ملکی شہری کی لاش کو طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا جہاں لاش ترک قونصلیٹ کے حوالے کردی گئی ۔ اسی طرح واقعہ میں جاں بحق دیگر افراد کی لاشوں کو بھی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ۔واضح رہے کہ چاغی میں این آر ایل کے کیمپ پر حملے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
Load/Hide Comments


