مستونگ، اغواء ہونے والے قبائلی و پی ٹی آئی رہنماء ساتھیوں سمیت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

کوئٹہ(این این آئی) مستونگ کے علاقے سے اغواءہونے والے سیاسی و قبائلی رہنماءساتھیوں سمیت بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا سے نامعلوم مسلح افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما سردار دوداشاہوانی کو انکے دو رشتے داروں سمیت اغواءکرلیا تھا تاہم جمعہ کو دو دا خان شاہوانی اور ان کے رشتے دار بازیاب ہو کر گھر واپس پہنچ گئے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں