وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں کے عشایئے پر حملہ کرنیوالا شخص ٹیچر نکلا، ہدف کون تھا معلوم نہیں ہوسکا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاﺅس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ کرنیوالا سابق ٹیچر ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز وائٹ ہاﺅس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے میں فائرنگ کرنے والے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول تھامس ایلن کے طور پر کی، جو لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس کے مطابق 31 سالہ کول ایک کیلٹیک گریجویٹ ہے جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ میڈیا بریفنگ میں میئر واشنگٹن نے بتایا کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکرٹ سروس کی طرف بڑھا ، سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار نے اسے روک دیا۔ واشنگٹن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں مہمان تھا لیکن یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا؟ مشتبہ شخص کا ہدف کون تھا؟ یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں