کوئٹہ میں فائرنگ، صحبت پور میں ٹریکٹر الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں کرنٹ لگنے سے بچہ دم توڑ گیا

کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، صحبت پور (یو این اے)صوبائی دارالحکومت کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمرجنسی سروس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ایدھی سینٹر کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کے پیچھے چھپے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ اچانک بجلی کی تاروں کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی بچے کی شناخت احمد اللہ ولد نصر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے فورا بعد لواحقین نے بچے کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کی ایمرجنسی میں منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ ہسپتال میں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گھر میں بچے کی میت پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔ دوسری جانب صحبت پور ٹریکٹر تھریشر الٹنے ایک شخص ہلاک گوٹھ مرحرحوم زاکر جھنڈا تالاب میں زخموں کی تاب لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق اسیکر بلوچستان اسمبلی مرحوحوم ظہور خان کھوسو کے فرزند ذاکر مرحوم کے گاوں جھنڈا تالاب کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر تھریشر موڑ کاٹتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔لاش ضروری کارروئی کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں