سہیل بازئی کی مبینہ اغوا کیخلاف احتجاج، مذاکرات کامیاب ہونے پر شاہراہ بحال

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سہیل بازئی کی مبینہ اغوا کیخلاف احتجاج موخر کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق انتظامیہ ، قبائلی عمائدین کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہونے پر پہہ جام ہڑتال ختم، بلیلی کسٹم ہر قسم ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔سپیشل سیکٹری ہوم ناصر دوتانی کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ڈی آئی جی کوئٹہ قمر زمان ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد اور ایس ایس پی اپریشن محمد بلوچ نے بازئی قبائلی عمائدین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرلیے۔ قبائلی عمائدین نے اپنے مطالبات پیش کیے جن پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور حکومت کے جانب سے تمام جائز مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات چشمہ اچوزئی سے سہیل نامی شخص اغوا ہوے تھے جن کے بنا پر لواحقین نے بلیلی کسٹم روڈ پر دھرنا دیکر بلاک کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں