اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی افسران کو جوڈیشل اختیارات کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی افسران کو بطور ایگزیکٹو مجسٹریٹ مقدمات کے فیصلوں سے روک دیا ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایگزیکٹو کے جوڈیشل اختیارات استعمال کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں صرف عدالتیں ہی جوڈیشل اختیارات استعمال کر سکتی ہیں، جوڈیشل اختیارات کا استعمال صرف ا?رٹیکل 175 (3)، 202 اور 203 کے تحت ہی ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں انتظامی افسران کو بطور ایگزیکٹو مجسٹریٹ مقدمات کے فیصلے سے روکتے ہوئے کہا کہ آئینی شقوں کے خلاف جوڈیشل اختیارات کا استعمال غیر آئینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں