حب میں دو ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق،3 زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) حب ریورڈ روڈ مشرف موڑ اور گڈانی موڑ کے قریب دو ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ،گڈانی موڑ حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب ریورروڈ بلدیہ مشرف موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ محمد علی ولد صابر علی نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 17سالہ علی نور ولد نور محمد شدید زخمی ہو گئے نعش اور زخمی شخص کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا مزید برآں ہفتہ کی اعلیٰ صبح گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مزدا ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد معمولی زخمی ہو ئے اور کار گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں