زیارت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

زیارت(یو این اے )زیارت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں