وینزویلا پر حملے کا موازنہ افغانستان سے کریں جہاں ہم پوری دنیا میں ہنسی کا نشانہ بنے، ٹرمپ

ویب ڈیسک : امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا پر حملے کا موازنہ افغانستان سے کریں جہاں ہم پوری دنیا میں ہنسی کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔ ہم اب مزید تمسخربننے والے نہیں ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے ہمارے پاس دنیا کا سب سے بڑا فوجی سازوسامان ہے

ٹرمپ مزید نے کہا ہے کہ وینزویلا پر حملے کے دوران ہمارے چند لوگ زخمی ہوئے لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ایک ہفتے قبل وینزویلا کے صدر مادورو سے بات کی تھی اور انھیں کہا تھا کہ تمہیں ہار ماننی ہو گی، تمہیں سرینڈر کرنا ہو گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ آئندہ وینزویلا کی تیل کی صنعت میں مضبوط شمولیت اختیار کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں