بلوچستان بار کونسل نے جسٹس آف پیس کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری جسٹس آف پیس کا نوٹیفکیشن چیلنج۔ بلوچستان بار کونسل نے جسٹس آف پیس کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے درخواست ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین راحب بلیدی نے دائر کی۔ راحب بلیدی کی جناب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوٹیفکیشن کے تحت ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل 22-A اور 22-B کے اختیارات دیے گئے۔ جسٹس آف پیس کے اختیارات انتظامیہ کو دینا عدلیہ پر حملہ ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس آف پیس سے متعلق پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ صوبائی حکومت ماضی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تحصیلداروں کو دینے کی کوشش کرچکی ہے۔
Load/Hide Comments


