منگچر میں گوداموں پر چھاپے، اربوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا

قلات (نمائندہ انتخاب) بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر میں تین بڑے گوداموں پر ضلعی انتظامیہ قلات، کسٹم اور ایف سی کی جانب سے مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں چھالیہ سمیت دیگر غیر ملکی سامان برآمد، قبضے میں لئے گئے سامان کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق خالق آباد منگچر میں منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن، اربوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ضلعی انتظامیہ قلات کسٹم اور ایف سی کی جانب سے مشترکہ کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کسٹم اور ایف سی کی جانب سے خالق آباد میں تین بڑے گوداموں پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں منشیات غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مشترکہ کارروائی میں دس ہزار ٹن چھالیہ، ہزاروں میٹر کپڑے، ٹائر اور دیگر غیر ملکی سامان برآمد ہوئے جنکی مالیت اربوں روپے ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں برآمد کیئے جانے والے منشیات اور دیگر غیر ملکی سامان کو قانونی کارروائی کے لئے کسٹم کے حوالے کر دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں