خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

خاران (نامہ نگار)خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغواء امان امان اللہ محمد حسنی اور کلی جنگل سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے امین اللہ،ارشاد احمد اور داؤد احمد کے لواحقین اور بی وائی سی کا خاران ریڈ زون ایریا مسنگ پرسن چوک پر آج دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری دھرنے میں خواتین بچے اور سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت،احتجاجی دھرنے میں موجود لاپتہ افراد کی خواتین نے روتے ہوئے احتجاجی دھرنے کی شرکاء کو رولاتے ہوئے کہاکہ ہماری اور دیگر بلوچ خواتین کی چادر کسی نے آج تک نہیں دیکھے لیکن بدقسمتی سے ریاست نے ہمیں سڑکوں اور میڈیا کے سامنے رونے پر مجبور کردیا ہے ہم اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے نکلے ہیں کسی بھی طرح اپنے پیاروں کی بازیابی یقینی بنائینگے ریاست ہمیں باغی بنانا چاہتی ہے جو آئے روز ہمیں سڑکوں پر لاکر مزاحمت کرنے پر مجبور کررہی ہے ہم اپنے لاپتہ بھائیوں کی مکمل بازیابی تک ریڈ زون پر احتجاجی دھرنا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں