ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لئے ڈاکٹر فوزیہ امریکہ پہنچ گئیں

کراچی(صباح نیوز) امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئیں۔ عافیہ موومنٹ کی ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ ابھی تک امریکی جیل میں ہیں افغانستان یا کسی دوسرے ملک میں نہیں ۔جیسے ہی ایف ایم سی کارسویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہو گی ڈاکٹر فوزیہ قوم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے اپیل کی کہ دعا کریں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی خوشخبری کے ساتھ ڈاکٹر صاحبہ کی وطن واپسی ہو۔ڈاکٹر فوزیہ کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں