منشیات کا مکمل خاتمہ مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہو سکتا ہے ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے عالمی یوم انسداد منشیات و غیر قانونی سمگلنگ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال انتہائی تشویش ناک ہے جو نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مستقبل کو بھی داو پر لگا رہا ہے. آج کے انٹرنیشنل انسداد منشیات و غیر قانونی سمگلنگ دن منانے عوامی سطح پر منشیات کے تمام مضر اثرات و نقصانات کے حوالے سے اجتماعی احساس اجاگر کرنا ہے. منشیات کی لعنت پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے منشیات کی طلب، اس کی رسد اور انسداد منشیات کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ مرکوز کی ضرورت ہے گورنر جعفر خان مندوخیل نے واضح کر دیا کہ قومی سطح پر تشکیل دی جانے والی انسدادِ منشیات کی پالیسی کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے صوبوں اور خاص طور سے تعلیمی اداروں اور ذرائع ابلاغ کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے. انہوں نے کہا کہ منشیات کا مکمل خاتمہ ایک قومی فریضہ جو مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہو سکتا ہے. بنی نوع انسان کی حرمت وعظمت بیان کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں